ayat-image

اہداف

اہداف

جامعہ الٰہیہ

جامعہ کی توسیع کامنصوبہ

جامعہ الہٰیہ شہرکراچی کے ایک گنجان آبادی والے علاقے لیاقت آبادمیں ۹۰ گزکے تین پلاٹوں پرمحیط ہے۔ لیکن طلباء کرام کی بڑھتی ہوئی تعداداوران کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے یہ عمارتیں فی الحال ناکافی ہوتی جارہی ہیں۔ جامعہ اس حوالے سے اپنے اہداف میں سرِ دست ایک وسیع وعریض جگہ کے حصول کاخواہشمندہے ۔ جہاں طلباء کرام کویکسوئی کے ساتھ تعلیم کے زیورسے آراستہ کیاجاسکے اورجامعہ کے اندرہی قیام وطعام کے ساتھ دیگراہم سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ مثلاً

  • صلوٰۃ پنجگانہ،ذکرواذکار،تزکیۂ نفس اوراصلاحی وتربیتی نشستوں کے لیے ایک جامع مسجدکاقیام
  • عربی زبان کے تکلم اورافادیت کوعام کرنے کے لیے ایک الگ سے شعبۃ معہدالاسلامی العربی کاقیام
  • فنِ تحریرسے متعلق تصنیفی وتحقیقی فن سے آگاہی کے لیے جامع ومختصرنصاب کے ذریعہ طلباء کرام کی صلاحیتوں کومزیدنکھارنا
  • عصری علوم سے آگاہی کے لیے مختلف شارٹ کورسزکوفروغ دینا
  • جامعہ کی حدودمیں ہی رہ کرطلباء کرام کی جسمانی نشوونماکے لیے پلے گراؤنڈاورجائز تفریحی مواقع فراہم کرنا
  • جدید دورکی ٹیکنالوجی اورفنونی علوم سے ضرورۃً استفادہ کے لیے جدیدطرزکی کمپیوٹرلیب کاقیام
عوام الناس کے لیے دارالافتاء کاقیام

آج کے ترقیافتہ دورمیں عوام الناس کوپیش آمدہ مسائل کے شرعی حل کے لیے علمائے کرام اورمفتیانِ عظام کوہرشعبۂ زندگی کے مسائل اوران کے حل سے عوام کوآگاہ کرناامرلازم کادرجہ رکھنے لگاہے ،اوربحمداللہ مدارس اسلامیہ اپنے اس فرضِ منصبی کواتم درجہ میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں شب وروزمصروف عمل ہیں،اورجامعہ بھی حتی الوسع اپنے فرض منصبی کونبھانے کی کوشش کرتارہتاہے لیکن اس وقت عوام الناس کے مسائل کے لیے جدیدطرزتعمیرکادارالافتاء قائم کرنے کاارادہ رکھتاہے جس میں درج ذیل شعبۂ جات انشاء اللہ خصوصیت کے ساتھ کام کریں گے ۔ مثلاً

  • شعبہ فلکیات
  • شعبہ فقہ المعاملات
  • شعبہ تخصص فی الافتاء
  • شعبہ حلال وحرام آگاہی
مکاتبِ قرآنی کاقیام

مدارسِ دینیہ میں جس طرح قرآن کریم کی تعلیم کے ذریعہ طلباء کے اخلاق واعمال کواسلامی سانچہ میں ڈھال کرامت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے تیارکیاجاتاہے اس ہی طرح عوام الناس میں موجوددین سے محبت رکھنے والے افراد(جوکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک ہیں)کودین کی صحیح راہنمائی اورتعلیمات قرانیہ سے ان کی طرزِزندگی کواسلامی بنانابھی اہلِ علم حضرات کی ذمہ داری ہے اوراس کےلیے ہرادارہ اپنی بساط کے مطابق کسی نہ کسی طرزمیں اس عظیم خدمات کو سرانجام دے رہاہے۔
اسی سوچ کوفروغ دینے اورعملی جامہ پہنانے کے لیے جامعہ بھی ملک بھرکے ہرشہروقریہ ،گاؤں وبستی میں مکاتب قرانیہ کے قیام کاارادہ اورعزمِ مصمم رکھتاہے۔اوریہ عزم وارادہ اللہ رب العزت کی مدداورمخیرحضرات کے تعاون سے انشاءاللہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

امدادی سرگرمیاں (ٹرسٹ کاقیام )

آج کے اس جدیددورمیں بھی عالم اسلام اوربالخصوص ارضِ پاکستان میں بہت سے طبقات وخاندان غربت کی لکیرسے بھی نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں، ان افراداورخاندان کی حتی الامکان مددومعاونت اورکفالت کرنے کادرس اسلام نےخصوصیت کے ساتھ تعلیم دی ہے ۔
جامعہ اس شعبہ میں بھی بحمدللہ اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے البتہ اب اس نظم کومنظم کرنے اوربخوبی احسن طریقہ سے اس خدمت کوسرانجام دینے کی سوچ رکھتاہے اورعوام الناس کوخورد ونوش کی سہولت کے ساتھ کسی حدتک طبّی ،تعلیمی سہولیات بھی فراہم کرناچاہتاہے ۔