دعوت فکر
جامعہ الٰہیہ
جامعہ ہذا میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے دینی علوم کی ترویج واشاعت ناظرہ قرآن کریم سے لے کر درجہ تخصص تک کے شعبہ جات میں معیاری تعلیم کے ذریعہ کی جاتی ہے ،اورجدید علوم وفنون سےبھی طلبائے کرام کو روشناس کروایا جاتاہے، بحمد للہ !جامعہ اکابر علمائے کرام ومشائخ عظام کی مشاورت واصلاحات اورمخلص اساتذہ کرام کی شبانہ روزمحنت اورلگن کے ساتھ اپنے تبلغی واصلاحی سفر پر دلجمعی سے گامزن ہے ،جامعہ کامقصد ایسے قابل وذی استعداداورباعمل علمائے کرام تیارکرنا ہے جوموجودہ دورمیں موجو دتمام شعبہ ہائے زندگی میں امت کی صحیح رہنمائی کرسکیں۔
جامعہ کی اپنی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے بلکہ اللہ رب العزت اپنے فضل وکر م اورعامۃ المسلمین کی معاونت سے جامعہ کی کفالت فرمارہے ہیں ،یہ بات بھی مدنظر ہونی چاہیے کہ جامعہ اپنے مصارف کی تکمیل کے لیے کسی سرکاری ادارے یاتنظیم سے کسی قسم کاکوئی تعاون حاصل نہیں کرتا بلکہ خدمت دین کاجذبہ رکھنے والے دردمندمخلص مسلمانوں کی معاونت پر اسباب کے درجہ میں انحصار رکھتاہے اور امید کرتا ہے کہ آپ بھی اُن پُرخلوص اورادارے سے محبت رکھنے والے لوگوں کی فہرست میں اپنانام شامل کرکے انشاءاللہ ثواب دارین کے مستحق ہوں گے ۔